جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا سنگجانی بیٹھ جائیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے: علیمہ خان

datetime 7  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا سنگجانی بیٹھ جائیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہوگئی، لوگ احتجاج کے لیے آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا، حکومت نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کردیا جائے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کیسز ٹرائل کے اندر لے کر آئیں، ٹرائل شروع ہوں گے تو لوگوں کی زندگیوں کے کئی سال ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج تین چار مقدمات میں پیشی تھی، جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، ہم ضمانت نہیں چاہتے 9 مئی کا ٹرائل شروع کرانا چاہتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں، ٹرائل میں شرمندگی ہوگی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے، ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمے میں کردار کا پولیس کو پتہ نہیں تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…