اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 99 اور خیبرپختونخوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی پر 7 مقدمات اور انکوائریز زیرِ التوا ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل بھی زیرِ التوا ہے۔بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں احتجاج سے متعلق بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔