جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ہمارے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں، بیرسٹر گوہر خان

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتہ ہیں، ضلعی سطح پر لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے کے پی کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری تحریک پر کسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔ مستقبل کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر طے کریں گے، آج اپنے شہید کارکنوں کی تعزیت کیلئے ان کے گھر آیا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، شہداء کے خاندانوں کو کے پی حکومت معاوضہ دے گی اور شہداء کے بچوں کو نوکریاں بھی دے گی۔انھوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہے،لوگ اپنے کاروبار گھر بار لٹا کر بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…