جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی ہو گئے۔شبلی فراز کی جگہ سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔بانی تحریک انصاف نے 2 روز قبل قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹ سے علی ظفر کا نام دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا تھا۔

عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا تھا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ کا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا، موجودہ لیگل چیلینجز کمیشن میں مو?ثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ ادارے کے مفاد میں ہے کہ میں کسی اور کو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کر سکے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ جلد منظور کر کے بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…