اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ اپنا آخری کارڈ ابھی نہیں بتائیں گے، علیمہ خان

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ اپنا آخری کارڈ ابھی نہیں بتائیں گے۔ اڈیالا جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، 6 گھنٹے انتظار کیا۔ آج بھی جیل سے پیچھے روکا گیا آنے نہیں دیا جا رہا تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔بانی پی ٹی آئی کے اخبارات بند ہیں، ٹی وی کی سہولت بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو آج اور کل وکلاء سے معلومات ملیں۔

انھوں نے کہا ہم نے بھی بانی پی ٹی آئی کو سانحہ سے آگاہ کیا جس پر وہ صدمے میں تھے۔ علیمہ خان نے کہا کہ لواحقین اپنے رشتہ داروں کو جیلوں میں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا شہدائ اور گرفتار لوگوں کا پتہ کرایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ کرایا گیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا اب جو واقعہ ہوا اس سے عوامی غصہ مزید بڑھے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا جو سانحہ ہوا اس کو مقامی اور عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔علیمہ خان نے کہا بشریٰ بی بی نے لوگوں کو لیڈ کیا باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر ہونا چاہیے تھا، سوال یہ پوچھا جانا چاہیے کہ گولی کیوں چلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…