اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی’ آرمی چیف

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گی۔ مسلح افواج قوم کی پْرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا۔آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا، انہیں مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے دن فوجیوں کے ساتھ فیلڈ میں گزارا، انہوں نے فوجی جوانوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مربوط فائر اور مینیوور آپریشن کیے جبکہ برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے مؤثر استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی حمایت سے مادرِ وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے بتایا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ابھرتے آپریشنل چینلجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کا طریقہ کار بہتر بنانا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان آپریشنز کو دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات کی حکمتِ عملیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، مشق کا مقصد جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…