اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔آئینی بینچ نے کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جسٹس امین الدین اور میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا ممبر تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سینیارٹی سے ہٹ کر چیف جسٹس کی تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کمیشن کے 2 ججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کے کیس میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔