جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جیل ذرائع

datetime 1  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو غلط قرار دے دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہی ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، ان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے، جیل ہسپتال کے ڈاکٹر روزانہ ان کا طبی معائنہ کرتے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ 2 بار ورزش کرتے ہیں اور جیل مینؤل کے مطابق انہیں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور سیکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…