بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مشال یوسفزئی وزیراعلیٰ کے پی کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔مشال یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔مشال اعظم یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہی کہا تھا ڈی چوک جانا ہے، بشریٰ بی بی کو جب بانی پی ٹی آئی نے کہا تو کیسے پیچھے ہٹتیں؟مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، ان کی گاڑی پر کیمیکل پھینکا گیا جس سے اس کا شیشہ دھندلا ہو گیا، اس لیے انھیں گاڑی تبدیل کرنی پڑی، میں بھی بشریٰ بی بی سے اس دوران الگ ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…