بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

24نومبر کو احتجاج میں شرکت نہ کرنے والے رہنما خود کو پارٹی سے علیحدہ سمجھیں، عمران خان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24نومبر کے احتجاج میں شرکت سے قاصر رہنے والے رہنمائوں اور امیدواروں کو پارٹی سے علیحدہ تصور ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکی جاچکی ،قوم فیصلہ کن موقع پر کسی قسم کا بہانہ قبول نہیں کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص 24نومبر کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کو یقینی بنائے، اگر کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما یا امیدوار جلسے میں شرکت کی یقین دہانی نہیں کراسکتا تو خود کو پارٹی سے علیحدہ تصور کرلے کیونکہ یہی وہ فیصلہ کن وقت ہوگا جب پوری قوم آزادی کیلئے نکلے گی۔بیان میں کہا گیا کہ قوم اس فیصلہ کن موقع پر کسی قسم کا بہانہ قبول نہیں کرے گی۔بیان میں احتجاج کو پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ غلام قومیں آخر کار تباہ ہوجاتی ہیں۔

بیان میں 8فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ میں پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوںکیونکہ ملک میں جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکی جاچکی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 24نومبر کو آپ سب اسی جوش اور ولولے کے ساتھ نکلیں جس کا مظاہرہ آپ نے 8فروری کو کیا تھا جب آپ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنے ووٹ کی طاقت دکھانے کیلئے نکلے تھے۔بیان میں بانی پی ٹی آئی نے ملک میں جمہوریت کے بنیادی ستونوں قانون، صاف اور شفاف انتخابات اور آزادی اظہار پر قدغن کے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیانات نشر کرنے پر مکمل پابندی ہے اور میڈیا کو بھی سخت نگرانی مین کام کرنا پڑ رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی وجہ سے ملک کو رواں سال 550ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی ورکرز کی جبری گمشدگیوں، ان پر ہونے والے تشدد اور ظلم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سیکیورٹی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ہمیشہ ملک کی خاطر بات چیت کیلئے تیار رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…