ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے ہامی بھر لی،خالد یوسف چوہدری

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں مذاکرات کے لیے ہامی بھر لی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے ایک انٹرویومیں کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اجازت لینے آئے تھے کہ اگر رابطہ ہوتا ہے تو کیا مذاکرات کیے جائیں؟ جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دی ہے، بانی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہو گا جب مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے اس سے پہلے مذاکرات سے منع کر رکھا تھا، علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔بانی تحریکِ انصاف کے وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بھی علی امین گنڈاپور کو ہدایات جاری کیں، بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تقریباً 2 گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…