اتوار‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت قانون سازی کے وقت طے کی گئی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے ،بلاول بھٹو زرداری

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کے وقت طے کی گئی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے ، حکومت کی جانب سے ہم سے کہا گیا تھاکہ برابری کی بنیاد پر فیصلے ہوں گے لیکن بعد میں ایسا نہیں ہوا اسی سبب میں جوڈیشل کمیشن سے احتجاجا الگ ہوگیا۔جمعرات کو بلاول ہاس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اگر جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پر بات کرتا اور حکومت سے دیہی سندھ سے سپریم کورٹ میں ججز کے معاملے پر بات کی جاتی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف کے سب سے بڑے ادارے میں برابری کی نمائندگی چاہیے ،ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی آئینی بینچ میں سندھ کے لئے الگ طریقہ اختیار کیاگیا، ہمارے صوبے کے ساتھ بار بار تفریق اورالگ رویہ نظرآتاہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے لئے بھی وہی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے تھا جو وفاق نے اپنے لئے استعمال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اورآئینی بینچ کے سربراہ کو غیر متنازعہ ہوناچاہیے۔عوام کا سب سے زیادہ واسطہ لوئر کورٹس سے پڑتا ہے ۔وزیر اعلی سندھ سے کہا ہے کہ وہ لوئر کورٹس میں اصلاحات کے لئے چیف جسٹس سے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوئر کورٹس میں اصلاحات نہیں لائی جاتیں عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے ،طے ہوا تھاکہ پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنائی جائیگی ،میں 26ویں ترمیم میں مصروف تھا، حکومت نے پیچھے سے بیٹھ کر کینالز کی منظوری دیدی۔

ہم اس منصوبے سے اتفاق نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کے کئی طریقے ہوسکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کینالز کے مسئلے پر جو طریقہ اپنارہی ہے وہ درست نہیں ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور پارٹی سربراہ میری ذمہ داری ہے کہ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کو زمینی حقائق سے آگاہ کروں۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی پر بھی مکمل مشاورت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی حیران کن بات ہے کہ پہلے فلور پر بل پیش کردیا جائے اور پھر اس کی کاپی مجھے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاست عزت کے لئے ہوتی ہے ، ناراضگی کے لئے نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ناراضگی کی بات نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں حکومت پارٹنرز کیساتھ معاہدوں پر عمل کرتی ہے،اب ہمیں یہ دیکھیں گے کہ معاہدے پر کتنا عمل ہوا۔صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب کی طبیعت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اب ان کی طبیعت کافی بہتر ہے ،ان کے پاں میں چار فریکچر ہوئے تھے۔مکمل صحت یابی میں کچھ وقت لگے گا۔

چینی شہریوں کی ہلاکت پر چینی سفیر کے بیان پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ بلوچستان میں مہمان نوازی ثقافت کا حصہ ہے، ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔چین کے شہری ہمارے نہ صرف مہمان بلکہ دوست بھی ہیں،چین ہماری معیشت اور عوام کو فائدہ پہنچاناچاہتاہے ،عوام کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کا سدباب ہو۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے لیکر قبائلی علاقوں تک دہشت گردی کی آگ پھیلی ہوئی ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صورتحال پر ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ اب عادت بن چکی ہے کہ دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ پر صرف بیانات اورتعزیتی دورے ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت باتیں نہیں عمل کرکے دکھائے اور یہ بتائے کہ وہ دہشت گردی کے معاملے سے نمٹنے کے لئے کیا کررہی ہے ۔امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہیں، امریکہ کی اپنی سیاست ہے ،ہم امریکی سیاست میں ری پبلیکن،ڈیموکریٹس کی طرفداری نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میںذاتی تعلقات بھی ہوتے ہیں،ٹرمپ کے داماد اور بیٹی کو جانتاہوں،بی بی شہید کو بھی ٹرمپ نے کھا نے پر مدعو کیاتھا اورآصف علی زرداری ٹرمپ کو صدر بننے سے پہلے جانتے ہیں مگرذاتی تعلقات کی ڈپلومیسی میں اہمیت محدود ہوتی ہے اس میںجیوپالیٹیکس کا اثر زیادہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور پاکستان کے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔جب میں وزیر خارجہ تھا اس وقت بھی امریکہ سے تعلقات زیادہ بہتر نہیں تھے ،اس وقت امریکہ کیساتھ بدترتعلقات ہیں۔وی پی این کی بندش اورانٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ پر بلاول بھٹو نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر بھی ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ،فیصلے کرنیوالوں کو وی پی این کا پتہ ہی نہیں ہے ، اگر حکومت انٹرنیٹ وی پی این معاملے پر مشاورت کرتی تو سمجھاتے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت اور ٹیکنالوجی ہی ایسے شعبے ہیں جو معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں ،بدقسمتی سے حکومت ان شعبوں کو بھی نقصان دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یک وقت تھا کہ سڑک پل اور عمارتیں بنائی جاتی تھیں،اب زمانہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا ہے ۔ بلاول نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ حکومت فور جی سروس دیرہی ہے ۔فورجی انٹرنیٹ کے حوالے سے جھوٹ بولاجاتاہے اس وقت صارفین کوتھری جی انٹرنیٹ سروس دی جارہی ہے۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…