منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ارکان کو اغوا کرکے ایوان میں لایا گیا، عمر ایوب

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو اغوا کرکے ایوان میں لایا گیا، جس طریقے سے 26ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 5 اراکین کو اغوا کرکے ایوان میں لایا گیا اور ان سے زبردستی ووٹ ڈلوایا گیاجس طریقے سے 26ویں آئینی ترمیم کی گئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو جس سفید گاڑی میں لایا گیا اس کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کر لینا چاہیے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کو بھی مسودے کے حوالے سے معلومات نہیں تھی۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہماری جنگ جاری رہے گی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا عدالت میں ہیں لیکن جج موجود نہیں ہیں، پاکستان میں آئین اور قانون موجود نہیں، جج صاحبان کو ہی غائب کردیا جاتا ہے۔عمرایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں بغیر کسی وجہ کے نامزد کیا گیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…