لندن (این این آئی)کئی بڑی کمپنیوں کے مالک برطانوی ارب پتی نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔رچرڈ برانسن نے اپنے ایکس اکائونٹ پر عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے، پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہئے،
ان کی بلاجواز گرفتاری سے پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔رچرڈ برانسن نے ٹائم میگزین کا ایک مضمون بھی شیئر کیا جس میں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت، وہاں کی ناقص سہولیات اور ان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے خدشات پر بات کی گئی تھی۔