پیر‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان مختلف ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے۔دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ 14سے17اکتوبرکے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ ایرانی نائب صدر (اول) ڈاکٹررضا کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کا 4 رکنی جبکہ روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، اس کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔چین کا 15 رکنی، کرغیزستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی وفاقی دارالحکومت پہنچا۔

وفود کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ 14 سے 17 اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کیمطابق ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلیے ایرانی اول نائب صدر ڈاکٹرمحمد رضا عارف کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔چینی وزیراعظم کے ساتھ وزارت خارجہ اور تجارت کے حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔فریقین علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات کریں گے۔ چینی وزیراعظم صدرآصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔چینی وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں اور اعلی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی اول نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف کی پندرہ اکتوبر کو آمد متوقع ہے۔ایرانی اول نایب صدر ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے بالخصوص غزہ و لبنان کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے جبکہ ایران کے اول نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،اس کے علاوہ مبصر ملک منگولیا کے وزیراعظم، ترکمانستان کے چیئرمین وزرا کابینہ بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔حکومت نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں پیر سے تین دن کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس دوران نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے دارالحکومت کی تمام مرکزی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے ‘ریڈ زون’ سمیت پورے اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے اور جابجا خوش آمدید کے بینر اور بین الاقوامی سربراہان کی تصاویر آویزاں ہیں۔کانفرنس کے دوران جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس (آج) سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی جبکہ راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک لاہور اور پشاور سے آنے والے ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی جس پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا۔



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…