اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا 15اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پھر 15اکتوبر پر ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا ۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ 15اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کیلئے مرکزی کمیٹی سے لیکر علاقائی سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو تیاریوں کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اعلامئے کے مطابق 15اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیش نظر پنجاب کے اضلاع میں ہونیوالا احتجاج منسوخ کردیا گیا ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بیان کے مطابق سیاسی کمیٹی نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور اور آئین و قانون سے بیزار ناجائز حکمران ظلم اور سفاکیت ترک کرنے پر کسی طور آمادہ نظر نہیں آرہے، اڈیالہ میں ناحق قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بطورِ خاص بربریت کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کیلئے ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کئے گئے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…