جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے، شیر افضل مروت

datetime 17  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے گلے لگالیا، ان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے ہیں، میری طرف سے معافی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 مہینے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، عمران خان نے مجھے گلے سے لگالیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران کچھ شکوے میں کیے اور کچھ عمران خان نے کیے، بانی پی ٹی آئی نے تمام قیادت کو مجھے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کہا کہ مجھے ذمہ داری دے دیں جو نتائج ہوں گے وہ آپ نکالیں گے، بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے، ہم پہلے لاہور کے لیے نکلیں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردیے ہیں، میری طرف سے معافی ہے، جب کہ بانی پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے، میں نے انہیں کہا کوئی گلہ آئے تو بیرسٹر گوہر اور علی امین سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا، اب میں تمام پلاننگ بانی پی ٹی آئی سے پوچھے بغیر کروں گا، پھر بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ عمران خان کے حکم پر ہوا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کریں گے، عمران خان کے وارئیر لوگوں میں تحرک پیدا کریں، ہم طلبا، وکلا، کسانوں اور سب کا احتجاج لیڈ کریں گے، ہم اس گھٹن زدہ ماحول سے تنگ آچکے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…