بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارشد ندیم نے عزم و استقامت کے باعث یہ تمغہ جیتا، آرمی چیف

datetime 16  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم و استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا،ارشد ندیم کا کارنامہ قومی فخر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو سراہا اور ان کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نیکھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیلنجز پر قابو پانے، کامیابی حاصل کرنے میں محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خوشحال پاکستان کے مقصد کے حصول کیلئے نوجوانوں کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا پوری قوم نے ارشد ندیم کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔آرمی چیف نے محنت اور عزم کی اہمیت پر زور دیا اور ارشد ندیم کے آغاز سے کامیابی کے حصول تک کے متاثر کن سفر پر روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ارشد ندیم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں لیجنڈز جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق بھی شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…