بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور’رہائی کا حکم

datetime 29  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عروبہ کومل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے عروبہ کومل کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔سماعت کے دوران وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں پہلے سے دو خواتین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عروبہ کومل ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں ہیں۔

ایف آئی اے نے دو روز قبل عروبہ کومل کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔یاد رہے کہ عروبہ کومل کو گزشتہ روز ڈیوٹی جج مرید عباس نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، رؤف حسن، عروبہ کومل اور دیگر کارکنان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…