منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

datetime 22  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لیا۔پولیس نے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرتے ہوئے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا۔

چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔ابتدا میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی گرفتاری کی بھی خبر آئی تھی تاہم بعدازاں پولیس نے اس کی تردید کردی۔رؤف حسن کی طبیعت کی خرابی کے باعث بیرسٹر گوہر ان کے ہمراہ پولیس لائنز روانہ ہوئے تھے جہاں پولیس نے ان سے کہا کہ آپ کی کسی مقدمے میں گرفتاری مطلوب نہیں لہذا آپ روانہ ہوسکتے ہیں، پولیس نے انہیں گھر چھوڑ دیا جبکہ رؤف حسن تاحال پولیس لائنز میں زیر حراست ہیں۔پولیس نے نہ صرف میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی اور فوٹیج بنانے نہیں دی بلکہ ویڈیو بنانے کی کوشش پر ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے بدتمیزی بھی کی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…