بدھ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی

datetime 15  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق وفاقی حکومت کے اعلان کردہ فیصلے کی مخالفت کردی۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سینئر رہنمائوں نے اپنی قیادت کو کھل کر حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔

پیپلزپارٹی کے بعض رہنمائوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس حوالے سے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا اور کہ جماعت کو معاملے پر اعتماد میں لینے کے حوالے سے انہیں علم نہیں ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ فارن فنڈنگ ثابت، نو مئی کے حملے ثابت اور دہشت گردوں کو واپس لانا ثابت، امریکا میں قرارداد ثابت ہوگئی، ان ساری چیزوں کے علاوہ سائفر کا کھیل رچایا گیا، ان تمام چیزوں، ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو بین کرنے کے لیے کیس دائر کرے گی، تحریک انصاف پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔



کالم



نیویارک میں چند دن


مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…

ارشد ندیم کے چار سبق

ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے گائوں چک 115 ایل…

دنیا کے چار آسان ترین کام

کالج میں میرے ساتھ ایک بغلول قسم کا لڑکا ہوتا…

اگر فوج نہ ہوتی

ناہید اسلام کی عمر 26 سال ہے اور یہ ڈھاکا یونیورسٹی…

بہادرشاہ ظفر

8 اپریل 1857ء کو منگل پانڈے کی پھانسی کے بعد بغاوت…

لٹل ایکٹس آف کائنڈنیس

وہ روز ایک ہی ریڑھی سے مالٹے خریدتا تھا‘ بوڑھی…