بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

بحرین میں تعینات پی آئی اے کا کنٹری منیجر چوری کے الزام میں گرفتار

datetime 9  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایئر لائن ذرائع نے بتایا کہ کنٹری منیجر کو مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں گرفتار کیا گیا، کنٹری منیجر پر مسافروں کا سامان ایئرپورٹ سے اپنے آفس لے جانے کا الزام ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے، معاملے کو قانونی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں، کنٹری منیجر کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کیک ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا پیچھے رہ جانے والا سامان پی آئی اے کے شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا ہے جس کے بعد مسافروں سے رابطہ کر کے انہیں رہ جانے والا سامان پہنچا دیا جاتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحرینی سیکورٹی حکام کی جانب سے ایئر پورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا جبکہ بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے، پی آئی اے نے مذکورہ افسر کی قانونی مدد کے لئے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور مسلسل رابطے میں ہے، ان کو تمام تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔پی آئی اے نے عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کیلئے مامور کیا جبکہ وہاں کے وکیلوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…