جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شہری بازیابی کیس،آئی ایس آئی، ایم آئی سیکٹرکمانڈرز کو دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم

datetime 21  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں آزاد کشمیر کے شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ خورشید کے خلاف پولیس کے پاس کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔جسٹس محسن کیانی نے استفسار کیا کہ پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ آ گئی، وزارت دفاع کی رپورٹ کدھر ہے، جس پر وزارت دفاع کے نمائندے نے بتایا کہ ہمیں کل نوٹس موصول ہوا ہے، تھوڑا وقت دے دیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز سے کہیں اپنے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرائیں، دونوں افسران کے دستخط کے ساتھ پیر کو رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ 18، 19 دن ہو گئے ہیں کہ ایک شخص لاپتہ ہے، اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، سب پریشان ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں، سیکرٹری دفاع کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہو کیا رہا ہے۔جسٹس محسن کیانی نے نمائندہ وزارتِ دفاع سے مکالمہ کیا کہ دستخط کے ساتھ رپورٹ اس لیے لے رہے ہیں کہ اس کے نتائج ہوں گے۔نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت سے استدعا کی کہ پیر تک کا وقت دے دیا جائے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پیر کو خالد خورشید کو 21 دن ہو جائیں گے۔

جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ کسی دہشت گردی یا ریاست مخالف سرگرمی میں شامل ہے تو اس کے خلاف کارروائی کریں، اگر اس کا کوئی مجرمانہ فعل ہے تو کارروائی کریں کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وادی نیلم کے رہائشی خواجہ خورشید 7 جون کو لاپتہ ہوگئے تھے، درخواست گزار کے مطابق خورشید راولپنڈی سے اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 گئے تھے لیکن واپس گھر نہیں پہنچے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…