بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بانی پی ٹی آئی کی آڈیو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس

datetime 15  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوران سماعت لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی تقریب میں چیف جسٹس نے صدر میاں عقیل افضل، جنرل سیکرٹری عمران وسیم، نائب صدر غلام نبی یوسفزئی، فنانس سیکریٹری راجہ بشارت جبکہ ارکان اکرام اللہ جوئیہ، آسیہ کوثر اور میاں عابد نثار نے بھی حلف لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی رپورٹنگ بہت مشکل کام ہے، بعض اوقات عدالتی رپورٹنگ میں ایسا ایسا ماضی کا پس منظر بیان کیا جاتا ہے جو ہم بھول چکے تھے۔

انہوںنے کہاکہ میں بھی بہت سال پہلے لکھا کرتا تھا، میری والدہ سیدہ قاضی عیسیٰ بھی آرٹیکل لکھتی رہی ہیں، اس زمانے میں بہت تحقیق کے بعد لکھا جاتا تھا لیکن آج کل کا زمانہ بہت آسان ہو گیا ہے، اس دور میں بات کہنا اور لکھنا آسان ہو گیا ہے، فون اٹھا اور جو کہنا ہے کہہ دو۔انہوں نے کہا کہ اچھا لکھنے کیلئے پڑھنا بھی ضروری ہے اور ایک کتاب کے مطابق اچھی تحریر کے لیے ٹھنڈی آنکھ اور کھلا دل ہونا چاہیے، میں نے سب سے پہلے میڈیا قوانین مرتب کر کے اسے کتاب کی شکل میں شائع کیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے فیصلے میں 627 پیرا گراف لکھے اور سپریم کورٹ نے بھٹو کیس میں 963 پیرا گراف لکھے، فوجداری مقدمات میں اتنا طویل فیصلہ شاید اور کوئی موجود نہ ہو،ذوالفقار علی بھٹو کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے، اس لیے اس پر اب رائے دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے انکوائری کروائی ہے جس میں پتا چلا کہ سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک نہیں ہوئی، آئی ٹی اسٹاف نے بتایا کہ آڈیو کے اندر آنے والی کچھ آوازیں عدالت سے نہیں ہو سکتیں۔تقریب سے جسٹس اطہر من اللہ نے بھی خطاب کیا اور آڈیو لیک کے معاملے کو غیر اہم قرار دے دیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر آڈیو لیک ہوئی تو اس میں برائی کیا ہے؟ یہ ایک کھلی سماعت میں ہوئی گفتگو تھی۔تقریب میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان بھی شریک تھے۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…