اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

انتخابات کی تیاریاں،مسلم لیگ (ن) کا رواں ماہ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 4  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت دبئی میں ہونے والے پارٹی اجلاسوں میں سیاسی و قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی قائدین نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی۔پارٹی نے فیصلہ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا، نواز شریفنے پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق مریم نواز کو ٹاسک سونپ دیا،

انہوں نے عام انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کر دی، پارٹی قائدین نے رواں ماہ انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے،

نوجوانوں کیلئے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے، ملک کو نقصان پہنچانے والی سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو مسلسل ہدف تنقید بنانے کو ترجیح دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…