اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف نے پارٹی بیانیہ بنانے کیلئے ٹاسک سونپ دیا

datetime 4  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹی نے نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے فقید المثال استقبال کی تیاریاں شروع کردیں

دبئی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے پارٹی بیانیہ بنانے کیلئے ٹاسک سونپ دیا جبکہ پارٹی نے نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے فقید المثال استقبال کی تیاریاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت دبئی میں ہونے والے پارٹی اجلاسوں میں سیاسی و قانونی امور پر تبادلہ

خیال کیا گیا۔پارٹی قائدین نے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی۔ذرائع کے مطابق پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا، نواز شریف نے پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق مریم نواز کو ٹاسک سونپ دیا، انہوں نے عام انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی

بھی ہدایت کر دی، پارٹی قائدین نے رواں ماہ انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے،

نوجوانوں کیلئے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے، ملک کو نقصان پہنچانے والی سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو مسلسل ہدف تنقید بنانے کو ترجیح دی جائے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…