اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کوخاندان میں واپس لانے کیلئےکوشش

datetime 2  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملاقات میں سالک حسین، چوہدری وجاہت بھی موجود تھے، سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں قید تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ ان کی خاندان میں واپسی کے لئے کوشش بھی کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری وجاہت بھی موجود تھے۔ شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر سیاسی حالات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں پرویز الٰہی کوخاندان میں واپس لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پرویزالٰہی نے اپنا پہلے والا موقف دہرایا ہے ۔ شجاعت حسین نے مزید کچھ روز سوچ کر فیصلہ کرنے کی بات جس پرپرویز الٰہی خاموش رہے ۔بتایا گیاہے کہ چوہدری برادران کے دوران جلد ایک اور ملاقات کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں ملاقات سے قبل میڈیکل بورڈ نے پرویز الٰہی کا تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا ۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں چوتھی مرتبہ چوہدری پرویز الٰہی کا معائنہ کیا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…