اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے معاہدہ ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

datetime 1  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 5 روپے جبکہ گیس قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔حکومت نے ٹیرف کا فرق ختم کرنے کیلئے 310 ارب کی سبسڈی رکھی ہے

تاہم آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث حکومت کیلئے 290 ارب کا فرق پورا کرنے کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ ناگزیر ہے۔ حکومت بجلی پر پہلے ہی 7روپے 91 پیسے سے سرچارجز عائد کرچکی ہے۔گیس تقسیم کار کمپنیوں نے نئے مال سال میں 600 ارب اضافی ریونیو کا مطالبہ کررکھا ہے اور اس سلسلے میں بجلی کی طرز پر مائع اور قدرتی گیس کی قیمتوں کا فارمولا بنانے کی تجویز زیرغور ہے۔ حکام کے مطابق قدرتی گیس، ایل این جی اور ایل پی جی کا بجلی کی طرح نیشنل باسکٹ بنے گا، گیس کا نیشنل باسکٹ بنانے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری لازمی ہے۔دوسری جانب حکومت درآمدی ایل این جی کے نرخ مارکیٹ ریٹ پر مقرر کرنے پر بھی غور کررہی ہے، اس اقدام سے کھاد انڈسٹری اور گھریلو صارفین کے لئے سبسڈی ختم کی جائے گی۔ مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے سے ایل این جی کا 577ارب کا گردشی قرض ختم ہوگا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…