منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات 2023، الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

datetime 1  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کروائیں

درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جاسکتی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ منسلک کی جائے، ہر درخواست پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا ضروری ہیں، ہر درخواست پر سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ ہونا بھی ضروری ہے، درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت پرکھی جائیگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق فروری مارچ کے پنجاب،کے پی انتخابات کے لیے درخواست دینیوالی پارٹیاں دوبارہ درخواست دیں، نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصول درخواست پر غور نہیں کیا جائیگا، آج سے قبل انتخابی نشان کے حصول کی درخواستوں پربھی غور نہیں کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی نشانات کیلئے 19 جولائی2023 کہ بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائیگا، درخواستوں کیساتھ الیکشن ایکٹ2017 کے سیکشن 206 کے منسلکہ حلف نامہ لازمی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…