منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سے پاکستان کو دو روز میں رقم ملنے کا امکان

datetime 29  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اصولی طور پر معاملات طے پاگئے،پاکستان کو اپنے کوٹے کے ڈھائی ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو دن تک آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلان متوقع ہے ۔پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے اس لئے توقع ہے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو یہ رقم ملے گی۔

نئی شرائط پر عملدرآمد کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر نواں اقتصادی جائزہ تکمیل کیلئے تیار ہے مگر حکومت چاہتی ہے کہ آئی ایم ایف سے پروگرام کی باقی ماندہ دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی پوری رقم وصول ہوجائے لیکن یہ رقم صرف نئے پروگرام کی صورت میں ہی وصول ہونا ممکن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے، اسٹینڈبائی معاہدے کا حجم ساڑھے 3 ارب ڈالر کیا جائے تاہم آئی ایم ایف پاکستان کے کوٹے کے دو ارب پچاس کروڑ ڈالر سے دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر دینے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر اور سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کی امید ہے۔نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مختصر مدت کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بجٹ میں فیصلہ کن اقدامات کر لیے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…