اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس 10سے کم کرکے 4فیصد کردیا

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کو دس فیصد سے کم کرکے چار فیصد کرنے کے ساتھ سولہ سیکٹرز میں شامل بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس کے نفاذ کو بھی درست قرار دے دیا۔ہائیکورٹ نے جسٹس جواد حسن نے 30صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 300ملین سے زائد آمدن والی بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس کا نفاذ درست ہے، قانون کے تحت سپر ٹیکس چار فیصد سے زائد لاگو ہی نہیں ہو سکتا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سپر ٹیکس اضافی ٹیکس ہے جو صرف کم ازکم ایک فیصد اور زیادہ سے زیادہ چار فیصد تک لاگو ہو سکتا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان کو 30 جون سے پہلے ٹیکس ریکوری کرنا لازم تھا اسی لئے عدالت نے فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام کمپنیاں چار فیصد سپر ٹیکس جمع کروا چکی ہیں۔عدالت نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے سولہ سیکٹرز میں موجود بڑی کمپنیوں کو مزید ٹیکس نہیں دینا پڑے گا، ماضی میں بھی تین یا چار فیصد سے زیادہ سپر ٹیکس لگانے کی مثال نہیں ملتی، بڑی کمپنیوں اور سولہ سیکٹرز میں موجود کمپنیوں میں تفریق درست نہیں ہے، سپر ٹیکس میں 6 فیصد کمی سے سولہ سیکٹرز میں موجود کمپنیوں کو فائدہ ہو گا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اس سیمشروبات ساز کمپنیاں، سیمنٹ، آئرن، ایل این جی اور پیٹرولیم و گیس کمپنیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، سپریم کورٹ نے بھی اپنے تحریری فیصلے میں سپر ٹیکس کے نفاذ کو جائز قرار دے رکھا ہے، سپریم کورٹ نے بھی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی اپیل میں سپر ٹیکس کو چار فیصد کر دیا تھا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دیا تھا، یہ عدالت سپر ٹیکس کو دس سے چار فیصد مقرر کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…