اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

عیدالاضحی پر پنجاب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے عید الاضحی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے صوبے کے 3حساس شہروں سے کالعدم تنظیم داعش کی خاتون رکن سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران خاتون سمیت 9دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔

گرفتار خاتون بھی کالعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے۔دہشت گردوں سے دستی بم، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کی گئی، گرفتار دہشت گردوں میں عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک عید الاضحی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124کومبنگ آپریشنز کیے جن میں 11مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…