منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

مردان میں ایک روز میں ہیٹ اسٹروک سے18 اموات

datetime 26  جون‬‮  2023 |

پشاور ،اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں 24 جون کے روز ہیٹ اسٹروک سے 18 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود نے نجی ٹی وی  سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مردان میں 24 جون کو ہیٹ اسٹروک سے18 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی عمر 50 سال سے زیادہ اور بیشتر گھریلو خواتین ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ایک ہفتے کے دوران 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اموات ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہوئیں، گرمی جانیں لے گئی مگر اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کے ایئر کنڈیشن اب تک خراب ہیں۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں بھی جمعے اور ہفتے کو شدید گرمی کے باعث چند اموات بھی ہوئیں ،ہسپتال کی فارمیسی میں جان بچانے والی سینکڑوں ادویات، ویکسن اور لیکویڈز خراب ہونیکا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق 4 افراد کو پمز ہسپتال لایا گیا، بدھ کو ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد اور جمعرات کو ایک شخص کی موت ہوئی، ہیٹ اسٹروک سے ایک موت روات اور ایک بگا کے علاقے میں ہوئی، کلرسیداں کے علاقے میں بھی ہیٹ اسٹروک سے ایک ہلاکت ہوئی۔ایمرجنسی، سرجیکل، سی سی یو اور آئی سی یو کا کولنگ سسٹم کئی ماہ سے سروس سے محروم ہے، کئی ڈاکٹر بھی ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔ایئرکنڈیشن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے ای ڈی آفس کے سامنے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ انتظامیہ کے آفسز کے اے سی بھرپور کام کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ایئر کنڈیشن کی کئی ماہ سے ٹیونگ نہیں کی گئی ،ترجمان وزارتِ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کولنگ سسٹم میں بہتری کے لیے کام جاری ہے۔گزشتہ چند روز اسلام آباد میں شدید گرمی کا راج رہا، ہفتے کو اسلام آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی 48 ڈگری محسوس کی گئی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…