پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔

ایف آئی اے نے سابق وزیراعلی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔ اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں پی ٹی آئی کے صدر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کی 10ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔پرویز الٰہی نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری وکیل کی وساطت سے دائر کر رکھی تھی۔یاد رہے کہ 20جون کو اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی، ایف آئی اے نے 20جون کو ہی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے، مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ مونس الٰہی نے اپنے والد چودھری پرویز الٰہی کی معاونت سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…