منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں،چیف جسٹس

datetime 24  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آئین اور قانون پر عمل داری کی بات ہوتی ہے،قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں، ان تنازعات کو ماہرین کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قانون سے متعلق اور عوامی اہمیت کا معاملہ دیکھتے ہیں اور اپنے اختیارات کا استعمال بہت محتاط ہو کر کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں، ان تنازعات کو ماہرین کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بے یقینی ہو تو مختصر مدت کے فیصلے لیے جاتے ہیں، عدالتیں حقائق جاننے کے لیے سوالات اٹھاتی ہیں، ٹریبونلز کے نہ بننے سے عدالتوں پر بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے، ہائی کورٹس میں گنجائش کے مسائل درپیش ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے معیشت مضبوط ہوگی، کاروبار کے لیے ریگولیٹری سسٹم کی اور ریگولیٹری فریم ورک میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کی ترقی کے لیے حکومت کے رابطے بہتر بنانے کی ضرورت ہے، بزنس مین کے آنے اور فیصلے کرنے کے لیے بہتری کا تسلسل ضروری ہوتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں آئی پی پیز آئیں کیونکہ حکومت نے 30 سال کے ٹیرف کی گارنٹی دی ہے، ٹیکس قوانین کیتحت جائز سلوک کی ضرورت ہے، قانون فارن کرنسی بیرونِ ملک رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
٭٭٭٭٭



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…