اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے پہلے ہی چین سے درخواست کر رکھی ہے کہ وہ سیف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر رول اوور کردے اوراس سلسلے میں 500 ملین ڈالرکی قسطیں جمع کرائے جبکہ 300 ملین ڈالر بینک آف چائنہ سے ری فنانس کرائے۔ جنگ اخبار میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق تینوں درخواستوں پر رواں ہفتے میں عملدرآمد کی توقع ہے۔ اس سے اسلام آباد کو جون 2023 کے آخر تک اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر4 ارب ڈالر رکھنے کا موقع مل سکےگا۔