جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

9ماہ کے دوران 22 وزرا ء نے بیرون ملک کے 93 دورے کیے،ساڑھے8کروڑ سے زائد کے اخراجات ، تفصیلات آ گئیں

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ کے دوران 22 وزیروں نے 93 غیرملکی دورے کیے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو 18دورں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے دیگر وزرا ء نے ساڑھے 8 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے۔موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں کابینہ کے اراکین نے 93 غیرملکی دورے کیے۔

وزیرخارجہ نے 3،3 بار امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے دوروں سمیت 18 غیرملکی دورے کیے ۔ وزیر خارجہ کے ان دوروں پر کتنے اخراجات ہوئے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حنا ربانی کھر 11 غیرملکی دوروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جنہوںنے امریکہ، یو اے ای، چین، سعودی عرب،فرانس اور قطر کے دوروں پر ایک کروڑ 26 لاکھ سے زائد خرچ کیے۔وزیرتجارت نوید قمر اور وزیر پٹرولیم مصدق ملک 7،7 دوروں کے ساتھ برابر رہے لیکن اخراجات کی مد میں نوید قمر مصدق ملک پر بازی لے گئے۔مصدق ملک کے 7 دوروں پر 82 لاکھ 87 ہزار کے اخراجات آئے جبکہ نوید قمر کے 7 دورے خزانے کو 98 لاکھ 24 ہزار میں پڑے۔ وزیرصحت قادر پٹیل کے امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے دو دوروں پر ہی 77 لاکھ 56 ہزار کے اخراجات آئے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین نے بیرون ممالک کے 5 دوروں پر 77 لاکھ 56 ہزار خرچ کیے۔ شازیہ مری نے 4،فیصل کریم کنڈی نے 2، ساجد طوری نے 3 اور ایاز صادق نے 2 دورے کیے۔عائشہ غوث پاشا اور احسان مزاری نے 4 جبکہ وزیر مذہبی امور نے 5 ممالک کے دورے کیے۔ وزرا ء کے دوروں پر مجموعی طور پر ساڑھے 8 کروڑ خرچ آئے، وزیرخارجہ کے دوروں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…