منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے اپنی دوبارہ گرفتاری پر کارکنوں کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کر دی۔اپنے جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے منگل عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا جاؤں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں۔

کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام سروے بتا رہے ہیں کہ انتخابا ت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پتہ چل گیا تھا کہ باجوہ میری حکومت ختم کرنے جا رہے ہیں، چاہتا تو باجوہ کو بطور آرمی چیف برطرف کر سکتا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ باجوہ کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں چاہتا تھا، فوج وہ ادارہ ہے جس میں آپ مداخلت نہیں کرتے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…