آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، بجٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ

21  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں غیریقینی سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث اگلے بجٹ کا شیڈول متاثر ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کر کے اسے 22 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی کابینہ سے اگلے ہفتے منظوری متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو نہ ہو سکا تو بجٹ کی تاریخ بھی تبدیل کرنا پڑے گی جبکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر 16 اپریل تک کابینہ سے منظور ہونا چاہیے تھا۔دوسری جانب وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا پلان ہے۔واضح رہے کہ نیشنل اکائونٹس کمٰیٹی کے اجلاس میں زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے مالی سال کے لیے اہداف کا تعین کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…