گندم اور چینی کی اسمگلنگ میں ملوث کسی کو نہ چھوڑا جائے، وزیراعظم کا حکم

3  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘چند کالی بھیڑوں کو ملک کے زرمبادلہ اور پاکستانیوں کے حق پر ہر گز ڈاکہ ڈالنے نہیں دوں گا‘ گندم، یوریا اور چینی کے اسمگلروں کے خلاف فوری و سخت کارروائی اور قرار واقعی سزا دی جائے‘اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی فرد کو نہ چھوڑا جائے۔

اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی‘وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ فوری طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا دورہ کریں اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متعلقہ افسران کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کریں ، اسمگلنگ میں ملوث یا اس کی روک تھام میں سُستی برتنے والے افسران کو برطرف کرکے محکمانہ کارروائی کی جائے‘اسمگلنگ کی کوشش کے دوران ضبط شدہ مال کی مکمل جانچ پڑتال کرکے اصل مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے، انسدادِا سمگلنگ عدالتوں کی تعداد اور استعداد کار کو بڑھایا جائے،انسدادِ سمگلنگ عدالتوں میں جلد فیصلے اور کڑی سزائیں یقینی بنائی جائیں‘اسمگلنگ کے کالے دھندے میں ملوث مل مالکان، ڈیلر اور گودام مالکان سب کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،سپارکو اسمگلنگ کی سرگرمیوں کی سیٹلائٹ نگرانی میں معاونت کرے۔منگل کو شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک سے گندم، یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پروزیرِاعظم نے اسمگلروں کو ہر گز اس ملک کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے نہیں دوں گا،حکومت آئندہ برس گندم کی رواں سال سے بھی زیادہ پیداوار کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے،حکومت نے کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے یوریا کی بلاتعطل فراہمی کیلئے جامع منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، شبانہ روز محنت سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سے گندم بر آمد کرنے والا ملک بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…