ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

22  مارچ‬‮  2023

اسلا م آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق جہانگیری نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی

ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے ایف آئی اے کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے، عبوری ضمانت منظورکیے جانے کا بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان پر اس کیس میں کیا الزام ہے؟ عمران خان یا تحریک انصاف تو رقوم وصول کرنے والے ہیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے ایک انٹرویومیں کہا کہ یہ چیریٹی رقوم ہیں تاہم یہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں، ہم اس انٹرویو سے متعلق اورکچھ دیگرسوالات پوچھنا چاہتے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے کوئی نوٹس نہیں لیا تویہ کیس ہی قابل سماعت نہیں، اسٹیٹ بینک نے اپنا کام ہی نہیں کیا توآپ کیسے آگئے پراسیکیوٹ کرنے؟ یہ تو اسٹیٹ بینک کا اختیارہے کہ وہ انکوائری شروع کرتا یا پھر وفاقی حکومت، کل اسٹیٹ بینک کہے کہ یہ ٹرانزیکشن ٹھیک تھی تو آپ کہاں کھڑے ہوں گے؟ کیا آپ نے اسٹیٹ بینک کے کسی بندے کا بیان ریکارڈ کیا ہے؟ اسٹیٹ بینک کا وہ خط دکھائیں جو آپ کو دوران تفتیش ملا ہے، آپ نے تفتیش میں اسٹیٹ بینک کا بندا شامل ہی نہیں کیا، کسی بینک اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنا کوئی جرم تو نہیں۔عدالت نے کہا کہ یہ سارا کیس اسٹیٹ بینک کی ریگولیشن میں آتا ہے، عمران خان کا طارق شفیع سے کیا تعلق ہے؟ عمران خان کون سا پیسے نکلواتے رہے ہیں؟ اس اکاؤنٹ کا دستخط کنندہ کون ہے؟

یہ اکاؤنٹ تو تحریک انصاف کا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے چیئرمین ہیں اور وہی بینفشری ہیں، اس پر عدالت نے کہا کہ اکاؤنٹ تحریک انصاف کا ہے تو تحریک انصاف کی کمیٹی نے چلانا ہے، عمران خان بینفشری کیسے ہوگئے؟ رقوم اگرسیاسی جماعت کیلئے استعمال کی گئیں

توذاتی مقاصد کیسے ہوگئے؟عدالت نے کہا کہ وہ کون سا گواہ ہے جویہ کہے گا کہ میں نے جس مقصد کیلئے پیسے دئیے اس میں استعمال نہیں ہوئے، اگرکسی ٹرانزیکشن کے خلاف ایس ٹی آر جنریٹ نہیں کی گئی تو اس پرقانون کیا ہوگا؟بعد ازاں عدالت نے کیس پر سماعت مکمل کرکے عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…