جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیس ایسے لگائی گئی جیسے میں جیمز بونڈ ہوں‘فواد چوہدری

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس ایسے لگائی گئی ہے کہ جیسے میں کوئی جیمز بونڈ ہوں،میرے خلاف جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔رہداری ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیشی کے موقع پر

گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے عزت و احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے،مجھے جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا، مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آ جاتا۔الیکشن کمیشن سے متعلق جو بات کی سارا پاکستان وہی بات کر رہا ہے۔مجھے بیان دینے پر ایسے گرفتار کیا گیا جسے میں کوئی دہشتگرد ہوں ۔مجھے یہ کہا گیا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی جو بغاوت ہے، الیکشن کمیشن کے یہ رویے ہیں اور کہتے ہیںتنقید بھی نہ کریں ۔ملک میں جو بغاوت فرض ہے ،22کروڑ عوام نکلیں اور اس نظام سے بغاوت کریں ورنہ آپ کے بچے بھی اس نظام میں پس جائیں گے۔ آج عمران خان اور تحریک انصاف آپ کے حقوق کے لئے کھڑی ہے ، ہم لوگ جیلوں میں جارہے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں یہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں، ہم انشا اللہ تعالیٰ آزمائشوں پر پورا اتریں گے ، عوام پر فرض ہے کہ وہ باہر نکلیں اور اس نظام کو بدلنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…