اسلام آباد(آن لائن)سعودی ولی عہد سمیت اہم غیر ملکی شخصیات کے متوقع دورہ پاکستان کے پیش نظر ملک میں سیاسی استحکام اورامن وامان کیلئے مقتدر حلقے متحرک ہوگئے ۔
مختلف حلقوں کی جانب سے درمیانی راہ نکالنے کی کوشش کا آغازکر دیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادی اورتحریک انصاف کوطریقہ کارکے تعین کیلئے ایوان صدرسے رابطے کا پیغام دیا گیا ہے ،مقتدر حلقوں کی جانب سے سیاسی حریفوں کومذاکرات کی میزپربٹھا کرقابل قبول حل نکالنے کی تجویزدے دی گئی،مقتدر حلقوں کا کہنا تھا کہملک اس وقت کسی بھی انتشارکا متحمل نہیں ہوسکتا، سعودی ولی عہد سمیت اہم شخصیات پاکستان کا دورہ کرنے والی ہیں،عدم استحکام سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری متاثرہونے کا خدشہ ہے،اہم دوروں سے قبل ملک میں امن وامان اورسیاسی فضا پرامن ہونی چاہیے،ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مصرسے واپسی کے بعد اہم سیاسی فیصلوں کا امکان ہے،وزیراعظم اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلاکرکسی سیاسی معاہدے پرمشاورت کریں گے،وزیراعظم معاملے کے حل کیلئے اتحادی جماعتوں کوقائل کرنے کی کوشش کریں گے،ذرائع کا دعوی ہے کہ صدرمملکت نے عمران خان سے شوکت خانم میں ملاقات کے دوران یہی مقتدر حلقوں کا پیغام پہنچایا تھا۔