جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہمارا ہر کارکن آخر سیلاب متا ثر کی بحا لی تک چین سے نہ بیٹھے‘مولانا فضل الرحمان

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کے آبائی گھر عبدالخیل ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا حافظ محمد اشرف گجر کی قیاد ت میں لاہو ر کے و فد نے ملا قا ت کی ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال تنظیمی معاملات و سیلاب زدگان کے

حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں مو لانا فضل الرحمن نے کہاکہ سیلاب متا ثر ین کی امدادی کیلئے جے یو آئی کا ہر کارکن آخر متا ثر کی بحا لی تک چین سے نہ بیٹھے۔ سیلا ب متا ثر ین کی مدد کو ہر کارکن ایما نی فر یضہ سمجھ کرکرے۔جے یو آئی اور انصار الاسلام کے رضا کاروںجس طرح سیلاب متا ثر ین کی امداد میں مصروف ہیں وہ اپنی مثا ل آ پ ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں مذ ہبی طبقہ متا ثر ین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ اس موقع پر مولانا مفتی جاوید احمد بھی موجود تھے، مولانا حافظ محمد اشرف گجر نے اور مولانا مفتی جاوید احمد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں یقین دلایا کہ اس مشکل حالات میں پنجاب کی عوام ،علما اکرام ،اور کارکنان جمعیۃ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،اس موقع پر وفد کی ضلع ٹانک کے امیر اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نائب امیر مولانا قاری کفایت اللہ قاسمی سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر مولانا نے سیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعا فرمائی ،اور مولانا حافظ محمد اشرف گجر اور مولانا مفتی جاوید احمد نے مفکر اسلام مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمود رح کی قبر پر حاضری دی اور دعائے مغفرت فرمائی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…