پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا آپ مداخلت کرتے رہے ہوں اور ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں،شاہد خاقان عباسی

17  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا آپ مداخلت کرتے رہے ہوں اور ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں،چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا،

عمران خان ہر جلسے میں ایک نئی کہانی لے کر آتے ہیں،ملک کہانیوں یا ٹوئٹر سے نہیں چلتا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام چاہتی ہے کہ جنھوں نے یہ حشر کیا ملک کا ان کا بھی احتساب ہو،عمران خان نے کرپشن کی ہے ان کا بھی احتساب ہو۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب بھی انھیں عدالتوں میں پیش ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو مشکلات درپیش ہیں،حکومت کوشش کر رہی ہے کہ حالات پر قابوپایا جا سکے،جو اس ملک کے ساتھ ہوا وہ ایک دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتے،پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ مداخلت کرتے رہئے ہوں اور ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں۔ انہوںنے کہاکہ اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے سب اداروں کو سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ اگھٹا ہونا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عمران خان ہر جلسے میں ایک نئی کہانی لے کر آتے ہیں،یہ ملک کہانیوں یا ٹوئٹر سے نہیں چلتا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…