منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں ہوگا،شاہ محمود قریشی

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں ہوگا،سردیوں کی آمد نے افغانستان کی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے، اگر اس صورت حال پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو ایک بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کے

ذریعے معاشی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ منگل کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کی میزبانی میں ،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں ہوگا،اس اجلاس میں، کچھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے، اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد، افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال پر غور و خوض کرنا اور موثر لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق،اس وقت افغانستان کے 38 ملین افراد میں سے 50 فیصد کو ’’بھوک کے سنگین بحران‘‘کا سامنا ہے اور یہ صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں 3.2 ملین بچے شدید غذائی قلت کے خطرات سے دوچار ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یو این او سی ایچ اے (UNOCHA) کے مطابق،جنوری اور ستمبر 2021 کے درمیان 665000 نئے افراد افغانستان کے اندر بے گھر ہوئے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قبل ازیں، افغانستان میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے 2.9 ملین افراد ان کے علاوہ ہیں، پاکستان، اپنے محدود وسائل کے باوجود، پچھلی کء دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، سردیوں کی آمد نے افغانستان کی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ اگر اس صورت حال پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو ایک بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان او آئی سی کے بانی اراکین میں شامل ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امت مسلمہ کا حصہ ہونے کے ناطے، ہم افغانستان کے لوگوں کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کے برادرانہ بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ او آئی سی نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کی حمایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج پہلے سے کہیں زیادہ افغان عوام کو او آئی سی سمیت عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اس ضمن میں مسلسل اپنی سفارتی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے،

وزیر اعظم عمران خان کے عالمی رہنماؤں کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر رابطے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں خود، علاقائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل کی ترویج کیلئے افغانستان کے قریبی پڑوسی ممالک (ایران، تاجکستان، کرغزستان،اور ترکمانستان) کا دورہ کر چکا ہوں،انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے، افغانستان کے چھ پڑوسی ممالک کا پلیٹ فارم تشکیل پا چکا ہے، ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شرکت اور ٹرائیکا پلس اجلاس کی میزبانی بھی انہی سفارتی کاوشوں کا تسلسل ہے، افغانستان کی صورتحال پر عالمی برادری کو تشویش ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسلم امہ کی اجتماعی آواز کے طور پر، او آئی سی انسانی بحران پر قابو پانے میں، ہمارے افغان بھائیوں کی مدد کر سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی کی قیادت دیگر بین الاقوامی اداروں /تنظیموں کو آگے آنے اور افغان عوام کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھانے کی ترغیب دینے میں موثر ثابت ہو سکتی ہے، افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کے ذریعے معاشی استحکام

کو یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے، موجودہ صورتحال میں افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی مسلسل معاونت ناگزیر ہے،اس پس منظر میں، 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والا او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس، افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر غور و خوض کا موزوں موقع فراہم کرے گا۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…