بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملاکنڈ کے کارکن اسلام آباد مارچ کے لئے تیاریاں شروع کریں ، مولانا فضل الرحمن کی ہدایت

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر گڑھ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ کے کارکن اسلام آباد مارچ کے لئے تیاریاں شروع کریں تا کہ جب بھی اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا جائے تو بھر پور قوت کیساتھ اس میں شریک ہوں،لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد جائیگا

تو حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوگا اور ساڑھے تین سال سے جمود کے شکار حکومت سے عوام کو نجات ملے گی ۔ اتوار کو جمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈ کے سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب خان کے ساتھ ملاکنڈ کے سیاسی صورتحال پر ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے مہنگائی اور بے روزگاری پر وزیر اعظم چور ہونے کے اعلانات کرنے والے عمران خان قوم کو جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہے حالانکہ قوم جانتی ہے کہ حکومت خود جمود کا شکار ہے اور ملک کی حالیہ ریکارڈ مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی سے عوام کی زندگی آجیرن بن گئی ہے اس لئے موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر نہیں بھیجا تو ملکی سلامتی کوخطرات درپیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ادویات کھانے پینے کے اشیاء پٹرولیم مصنوعات اور گیس و بجلی کے قیمتوں میں اضافے سے عوام خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم مغل اعظم بن کر 350 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزار کر 22کروڑ غریب عوام کومہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کی جھوٹے تسلیاں دے رہے ہیں ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…