پشاور(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسے میں کارکنوں کو آتشبازی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی پولیس افسر کی پرواہ نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ تحریک انصاف کا گڑھ اور وزیر دفاع پرویزخٹک کا آبائی علاقہ ہے، پرویز خٹک گزشتہ رات اپنے حلقہ انتخاب میں
جلسہ کررہے تھے، جلسے کے اختتام پر ان کے دیرینہ کارکنوں نے آتش بازی کی، لیکن پولیس روک آتش بازی سے رکوادی۔پولیس کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسٹیج سے اعلان کیا کہ آتش بازی کیوں روکی گئی، آتش بازی کی جائے، کسی افسر کی پرواہ نہ کریں، میں یہاں موجود ہوں دیکھتا ہوں کیسے آتش بازی کو روکا جائے گا۔وفاقی وزیر دفاع نے پولیس افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ادھر کھڑا ہوں آپ آتش بازی سے کیسے روکیں گے ؟ پولیس اہلکاروں سے کہتا ہوں واپس چلے جائیں ورنہ نوشہرہ سے نکال دوں گا ۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں جشن منانے دیں ورنہ آپ کل پچھتائیں گے ، انہوں نے جلسے کے شرکاء کو آتش بازی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔