اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لیے گئے از خود نوٹس پر عملدرآمد روک دیا

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر  جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے لیے گئے از خود نوٹس پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ معاملہ کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا کہ کیا از خود نوٹس چیف جسٹس آف پاکستان  کے علاوہ بھی کوئی جج لے سکتا ہے اس معاملے کو دیکھیں گے؟ از خود نوٹس لینے

کے اختیار کے تعین کیلئے اصل شراکت داروں کو سننا چاہتے ہیں،اٹارنی جنرل آف پاکستان ،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل معاملے پر عدالت کی  معاونت کریں۔ عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ پیر کو قا ئم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے  از خود نوٹس لینے کے اختیار کے تعین سے متعلق معاملہ پر سماعت کی۔ دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ صحافیوں کا کیس حساس ہے خوشی ہوئی کہ انہوں نے  رجوع کیا،اس بات پر افسوس ہے کہ صحافیوں نے عدلیہ پر بطور ادارہ بھروسہ نہیں کیا،سپریم کورٹ رجسٹرار  آفس نے قائمقام چیف جسٹس کو معاملے پر تحریری طور پر آگاہ کیا ، رجسٹرار آفس نے بتایا کہ جو انداز  اختیار ہوا وہ عدالتی طریقہ کار کے

مطابق نہیں ،عدالت میں کیس دائر ہونے اور مقرر کرنے کا باقاعدہ طریقہ کار ہے ۔  دوران سماعت صدر سپریم کورٹ بار  لطیف آفریدی نے سوال اٹھایا کہ تاثر ہے کہ عدلیہ میں تقسیم ہے۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے لطیف آفریدی کو مخاطب کرتے ہو ئے  ریمارکس دیے کہ عدلیہ میں کوئی تقسیم نہیں، ججز کی مختلف نکات پر رائے مختلف ضرور ہوتی ہے

،اپکی آنکھوں کی ٹھنڈک کیلئے ہم ایک ساتھ بیٹھ جائیں گے۔ عدالت عظمی نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر  جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے لیے گئے از خود نوٹس پر عملدرآمد روکتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے صحافیوں کی درخواست پر ازخودنوٹس لیا تھا، دو رکنی بینچ نے وفاقی اداروں اور سرکاری

وکلا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ معاملہ 26 اگست 2021 ء   کو سماعت کیلئے  مقرر کرنے کا حکم دیا تھا ،کیا از خود نوٹس چیف جسٹس آف پاکستان  کے علاوہ بھی کوئی جج لے سکتا ہے اس معاملے کو دیکھیں گے۔ عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ بینچ زیرالتوائ مقدمہ میں کسی نقطے پر ازخودنوٹس لے سکتا ہے، بنچز عمومی طور

پر چیف جسٹس کو ازخودنوٹس کی سفارش کرتے ہیں، موجودہ صورتحال میں کوئی مقدمہ زیر التوائ نہیں تھا، دو رکنی بینچ نے براہ راست درخواست وصول کرکے نوٹس لیا، بینچ تشکیل دینا چیف جسٹس  کا اختیار ہے،عدالت از خود نوٹس  اور مکمل انصاف کا اختیار سسٹم کے تحت استعمال کرتی ہے،ماضی میں بھی کچھ مقدمات پر معمول سے ہٹ کر ازخودنوٹس

ہوئے،چیف جسٹس کے علاوہ بینچ کی جانب سے از خود نوٹس کیلئے معاملہ تجویز کرنے کی روایت موجود ہے،کیا از خود نوٹس چیف جسٹس آف پاکستان  کے علاوہ بھی کوئی جج لے سکتا ہے اس معاملے کو دیکھیں گے، از خود نوٹس لینے کے اختیار کے تعین کیلئے اصل شراکت داروں کو سننا چاہتے ہیں،اٹارنی جنرل آف پاکستان ،صدر سپریم کورٹ بار

ایسوسی ایشن  اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل معاملے پر عدالت کی  معاونت کریں۔ عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر کے   آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر تے ہوئے  معاملہ پر سماعت 25 اگست 2021 ئ تک ملتوی کر دی۔ سپریم کورٹ نے  قرار دیا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کا اس کاروائی میں جائزہ نہیں لیں گے ،صحافیوں کی  درخواست پر شفاف انداز میں کارروائی چاہتے ہیں،ایسی کارروائی نہیں چاہتے جو کسی فریق کیلئے سرپرائز ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…