جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلے 6 ماہ انتہائی اہم قرار۔۔ وفاقی وزیر شیخ رشیدکی پیش گوئی

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاکستان ہونیوالی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،کرپشن کے کیسز کے فیصلے 2 سال میں ہو جائینگے،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنی اصل جگہ پر آگئے، شہبازشریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو ڈائریکٹ جیل نہ جانا پڑے، اپوزیشن پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے،

ملک خاک ٹھیک کرنا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن نہیں ہوگا،افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف نے بالآخر مفاہمت کی جانب بڑھنا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)جو بہت چیختے چلاتے تھے اب اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں اور انہیں سمجھ آگئی ہے،ایسی نا الائق اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہوتا جارہا ہے کہ عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا کیوں کہ آپ میں دیوار میں پیچھے دیکھنے کی صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انہیں مفت میں مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں خطے کی نئی سیاست شامل ہونے والی جو آپ کی سوچ سے بڑی سیاست ہوگی اور وہ عمران خان کریگا،آپ لوگ چوں چوں کا مربعہ ہیں، آپ کو سمجھ ہی نہیں، صرف میڈیا میڈیا کرتے ہیں یہ 40 کیمرے آپ کے شکرگزار ہیں اگر آپ بھی نہ بولیں تو انہیں ڈرامے خریدنے پڑیں گے اور کامیڈی اس وقت ڈراموں میں سب سے مہنگی ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو کہا کہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرو، ملک آپ نے خاک ٹھیک کرنا ہے، دونوں پارٹیوں کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ (لندن)کے سربراہ الطاف حسین کو ملک میں واپس نہیں لا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نام خارج کرنے کے لیے مقررہ وقت میں درخواست ہی نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ مجھے شک ہے کہ شہباز شریف راستہ بنا رہے ہیں کہ انتخابات کے دنوں میں نواز شریف کو سیدھا جیل نہ جانا پڑے، وہ وہی حکمت عملی اختیار کررہے ہیں جو انہوں نے سعودی عرب سے نواز شریف کو لانے کے لیے اختیار کی تھی۔شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان پر وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور افغان قوم کے فیصلے افغانستان کے فیصلے وہ جو فیصلہ کریں وہ ہمارے لیے قابل قبول ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے کھولے گئے 680 سینٹرز میں 2 لاکھ درخواستیں آئی ہیں، ابھی ہماری اتنی گنجائش نہیں، ابھی ایک لاکھ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کی جاسکتی ہے، کچھ روز بعد گنجائش میں اضافہ کردیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کے ماتحت محکموں بشمول وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)پاسپورٹ، ویزا سیکشن، امیگریشن میں جھاڑو پھیر کر انہیں کرپشن سے پاک کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 110 وارڈز بنا کر الیکشن کمیشن کو بھیج رہے ہیں جو ان کا فیصلہ کریگا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…